حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی واپسی ؛ پی ڈی اے کا مطالبہ مسترد

حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی واپسی کی پی ڈی اے کامطالبہ مسترد

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کو واپس لینے کی سمری وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے مسترد کردی ،

کمپلیکس سال 2012میں پی ڈی اے نے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حوالے کی تھی جس کے بعد خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے یہاں پر اتھلیٹکس ٹریک ، فٹ بال گراﺅنڈ ، سوئمنگ پول ، کرکٹ گراﺅنڈ سمیت بیڈمنٹن و ٹیبل ٹینس ہال سمیت دیگر کھیلوں کیلئے گراﺅنڈز بنا دئیے

حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ان کھیلوںکےلئے بنائے گئے گرائنونڈزپر کم و بیش د و ارب روپے کی لاگت تاحال آچکی ہیں . دو ماہ قبل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی واپسی کیلئے وزیراعلی خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا

اور اس بارے میں ایک سمری بھی بھجوا دی وزیراعلی خیبر پختونخواہ پی ڈی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین بھی ہیں نے اس بارے میں صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ سے کمنٹس طلب کرلئے

جس پر صوبائی سیکرٹری کھیل کی نگرانی میں وزارت کھیل کے اہلکاروں نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے بریفنگ دی

جس کے بعد وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے پی ڈی اے کی جانب سے بھیجی گئی سمری مسترد کردی اور حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کو صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیرانتظام رہنے کی ہدایت کردی ،

واضح رہے کہ پی ڈی اے نے ریگی للمہ گراﺅنڈزبھی صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو لیز پر دیا ہے اورانکی خواہش ہے کہ خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ ریگی میں واقع گراﺅنڈمیں جمنازیم تیار کرے

لیکن پی ڈی اے کی جانب سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے واپسی کیلئے وزیراعلی خیبر پختونخواہ کو بھیجی جانیوالی سمری کے بعد اب صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ بھی پی ڈی اے پراعتماد کرنے کارسک نہیں لے رہی.

کہ اربوںکی انوسٹمنٹ کے بعد شائد پی ڈی اے ایک مرتبہ پھر اس طرح کی ڈیمانڈ دہرائے.

error: Content is protected !!