انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا فینٹسی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ 2024 کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فینٹسی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

مینز ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ 2024کے بہترین 11 کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، ٹرسٹن اسٹبز، ہاردک پانڈیا، مارکس اسٹوئنس، راشد خان (کپتان)،

فضل الحق فاروقی، جسپریت بمراہ، رشاد حسین اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔ افغانستان کے کپتان راشد خان کو ورلڈ کپ کی بہترین الیون کا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔

افغانستان کے کپتان راشد خان 578 فینٹسی پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 سب سے بہترین کھلاڑی رہے۔ اسی لیے انہیں ورلڈ کپ کی بہترین الیون کا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔

فینٹسی پوائنٹس ٹیبل کچھ یوں رہا راشد خان (578 پوائنٹس)، ہاردک پانڈیا کے (548)، فضل الحق فاروقی (546)، مارکس اسٹوئنس (511)، جسپریت بمراہ (509)، ارشدیپ سنگھ (504)، رشاد حسین (478)، رحمان اللہ گرباز (437)، ٹریوس ہیڈ (361)، ڈیوڈ وارنر (281)، ٹرسٹن اسٹبز (254)۔

آئی سی سی کی فینٹسی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں افغانستان کے اور بھارت کے تین، 3 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ افغانستان سے رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، فضل الحق فاروقی اور راشد خان (کپتان) شامل ہیں۔

بھارت سے ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔

error: Content is protected !!