بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر روندرا جڈیجا نے بھی ٹی20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر روندرا جڈیجا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ پر کیا اور کہا کہ ہمیشہ اپنے ملک کیلئے اپنا بہتر دینے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ دیگر فارمیٹس میں آئندہ بھی ملک کیلئے بہتر دینے کی کوشش کروں گا۔ ان کاکہناتھاکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنا خواب تھا، یہ میرے کیرئیرکی بلندی ہے، میں فینز کی بھرپور سپورٹ کا شکر گزار ہوں۔
یاد رہے کہ روندرا جڈیجا ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے تیسرے انڈین پلیئر ہیں، جڈیجا سے قبل روہت شرما اور ویرات کوہلی بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔
روندرا جڈیجا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن فارم کا شکار رہے۔ ورلڈ کپ میں جڈیجا 5 اننگز میں صرف 35 رنز بناسکے، صرف ایک وکٹ حاصل کی۔ روندرا جڈیجا نے بھارت کی جانب سے 74 میچز کھیلے، 54 وکٹیں لیں، 41 اننگز میں 515 رنز بھی اسکور کیے۔