قاضی حیدر علی ؛ باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑی

قاضی حیدر علی: باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑی

قاضی حیدر علی باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑی تھے۔ حیدر علی 1967 میں پشاور میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایبٹ آباد (دھمٹور) سے تھا۔

انہوں نے باسکٹ بال کا آغاز گورنمنٹ ہائی نمبر 1 اسکول ایبٹ آباد سے کیا، جہاں کی ٹیم بہت مضبوط تھی۔ حیدر علی نے اسکول، کالج اور یونیورسٹی میں اپنی ٹیم کی کپتانی کی۔ وہ ایک بہترین دفاعی کھلاڑی تھے اور باسکٹ بال کی تاریخ میں اعلیٰ صلاحیت کے مالک تھے۔

حیدر علی بریگیڈیئر راشد علی ملک کے شاگرد تھے (جو ایشیا کے بہترین کھلاڑی اور قومی باسکٹ بال ٹیم کے کپتان تھے)۔ حیدر علی ہزارہ ڈویژن باسکٹ بال ٹیم اور قومی باسکٹ بال ٹیم کے کپتان بھی رہے۔

انہوں نے پشاور میں نیشنل چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور 1995 میں آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ اپنی کپتانی میں جیتا۔

حیدر علی نے 1995 میں پاکستان آرڈینس فیکٹری میں شمولیت اختیار کی اور ان کی کپتانی میں پاکستان آرڈینس فیکٹری نے کئی میچ جیتے۔ 2005 میں ایک بار پھر وہ پاکستان آرڈینس فیکٹری باسکٹ بال ٹیم کے کپتان بنے۔

اس وقت حیدر علی پاکستان آرڈیننس فیکٹری باسکٹ بال ٹیم حویلیاں کے ہیڈ کوچ ہیں (2024)۔

error: Content is protected !!