ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئینٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
روہت شرما نے اب تک ہونیوالے ہر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی نمائندگی کی ۔روہت شرما ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں انڈیا کو دستیاب رہیں گے
ان سےقبل ویرات کوہلی نے بھی ٹی ٹوینٹیز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔انہوں نے دنیا میں سب سے زیادہ 159 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنلز کھیلے ہیں۔ روہت نے سب سے زیادہ 4231 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل رنز بنائے۔
روہت شرما نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنلز میں پانچ سنچریاں بھی اسکور کیں۔ روہت شرما نے سب سے زیادہ 205 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل چھکے لگائے۔
ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی ان کے نام ہے، جن کی تعداد 5 ہے۔
روہت شرما کا ٹی 20 انٹرنیشنل سفر 2007 میں افتتاحی T20 ورلڈ کپ سے شروع ہوا، جہاں وہ بھارت کیلئے پہلا ٹائٹل جیتنے میں کلیدی کھلاڑی تھے۔
اب بطور کپتان انہوں نے بھارت کو اس کے دوسرے ٹائٹل تک پہنچایا ہے، اور اس میراث کو مزید مضبوط کیا ہے۔