ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
سوشل میڈیا پر پیغام میں بھارتی وزیراعظم نے چیمپئنز لکھ کر بھارتی ٹیم پر فخر کا اظہار کیا۔
نریندر مودی نے بھارتی ٹیم کو پورے ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ نہ ہارنے پر بھی مبارکباد دی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کو تاریخی میچ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی بھارتی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔
خیال رہے کہ بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں 17 سال بعد ورلڈکپ ٹرافی اٹھائی۔ صرف یہی نہیں اسی کے ساتھ بھارتی کپتان روہت شرما اور بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کردیا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 17 سال بعد ٹائٹل جیتا ہے۔