پوری ٹیم نے ورلڈ کپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ؛ بھارتی کپتان روہت شرما

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ پوری ٹیم نے ورلڈ کپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے بھرپور محنت کی۔ کھلاڑیوں نے بہترین طریقے سے اپنا کھیل پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب یہ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے تھے اور ویرات کوہلی نے آج فائنل میں اچھا اسکور کیا۔ ہماری آج باؤلنگ بھی شاندار رہی ہے۔

روہت شرما نے کہا کہ پوری ٹیم نے ورلڈ کپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ گزشتہ 3 سے 4 سال ہمارے لیے مشکل رہے۔ پورے ورلڈ کپ میں ہر میچ جیتنے کے لیے سب نے کوشش کی۔

جنوبی افریقہ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ہماری ورلڈ کپ کی مہم بہترین رہی اور ہم نے اچھی باؤلنگ کی۔ یہ ایک قابل تعاقب اسکور تھا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمت رہے کہ قریب آکر ہدف حاصل نہ کر سکے۔ یہ اب بھی ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے

بھارتی ٹیم نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 17 سال بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بھارت اس سے قبل 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ چیمپیئن بنا تھا۔

خیال رہے کہ بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں 17 سال بعد ورلڈکپ ٹرافی اٹھائی۔ صرف یہی نہیں اسی کے ساتھ بھارتی کپتان روہت شرما اور بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کردیا۔

تعارف: News Editor