پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر-19 ؛ زون چار، زون چھ اور زون سا ت کی مسلسل دوسری کامیابی۔
زون چار زون چھاور سا ت نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی ۔ لا نڈ ھی جیم خا نہ گرا ونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ زون چار نے زون پانچ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔
زون پانچ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 1۔23 اوووز میں 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔سفیان عثما نی اور عمر فاروق نے 22-22 رنز بنائے۔ حظیفہ سعود نے جارہانہ بولنگ کرتے ہوئے 21 رنز دیکر 5 ، عریب احمد 18 رنز دیکر 3 اور مز مل خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں زون چار نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 96 رنز 4۔23 اوووز میں بنا لئے۔معسو د علی نے 30 اور ایان خان نے 26 رنز بنائے اور دونوں اوٹ نہیں ہو ے ۔
یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون چھ نے زون دو کو 68 رنز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی زون چھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50۔ اوووز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔
حظیفہ احسن نے شا ندا ر بیٹنگ کرتے ہوئے 8 چوکوں 2 چھکوں کی مد د سے 75 ، حمزہ قریشی نے 7 چوکوں کی مد د سے 48، عبداللہ عالم نے 46 اور عبدالرحمن نیا زی نے 26 رنز بنائے۔
ریحان شا ہ نے شا ندا ر بولنگ کر تے ہوئے 37 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں زون دو نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔
ایس ایم فہد نے شا ندا ر بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چوکوں 2 چھکوں کی مد د سے 83، زین جعفر ی نے 39 اور عبداللہ وحید نے 35 رنز بنائے۔حظیفہ احسن اور سعد سقافت نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کے سی سی اے اسڈیم پر کھیلے گئے تیسر ے میچ میں زون سا ت نے بھی زون تین کو 160 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔زون سا ت نے پہلے کرتے ہوئے 276 رنز بنائے۔
سعد خان نے شا ندا ر بیٹنگ کرتے ہوئے 8 چوکوں کی مد د سے 84، سید کاشان فہیم نے 4 چوکوں 2 چھکوں کی مد د سے 54، اسماعیل نے 28 اور احتشام الحق نے 21 رنز بنائے۔
احمد مہی آلدین نے 22 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں زون تین 5۔35 اوووز میں 116 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔محمد سلمان نے 35، احمد مہی الدین نے 28 اور زنیر علی خان نے 26 رنز بنائے۔ اسماعیل نے 10 رنز دیکر 4 اور زید حسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔۔