جنید شفیق نے دوسری اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ رینکنگ چیمپئن شپ جیت لی

 جنید شفیق نے دوسری اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ رینکنگ چیمپئن شپ جیت لی۔

اسلام آباد (نوازگوھر) جنید شفیق نے دوسری اسلام آباد ٹین پن بائولنگ رینکنگ چیمپئن شپ جیت لی جبکہ محمد فہیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

چیمپئن شپ کے اختتام پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

گزشتہ روز لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں کھیلی گئی

دوسری اسلام آباد ٹین پن بائولنگ رینکنگ چیمپئن شپ میں جنید شفیق نے پہلی اور محمد فہیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد حسین چھٹہ اور شہزاد اختر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔

چیمپئن شپ میں اسلام آباد سے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

error: Content is protected !!