ایشیا جونیئر چیمپئن شپ میں بیڈمنٹن کھلاڑی "ژانگ ژیجی” میچ کے دوران انتقال کر گئے

چین کی بیڈمنٹن ٹیم کے 17 سالہ رکن ژانگ ژیجی انڈونیشیا میں جاری بیڈمنٹن ایشیا جونیئر چیمپئن شپ 2024 میں میچ کے دوران انتقال کر گئے۔

شہنوا کے مطابق ان کے انتقال کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، بیڈمنٹن کی ایشیائی اور چینی گورننگ باڈیز نے ان کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ ژانگ ژیجی جو یوگیا کارٹا ،

انڈونیشیا میں منعقدہ بیڈمنٹن ایشیا جونیئر چیمپئن شپ کے مینز سنگلز مقابلوں میں اپنی ملک کی نمائندگی کر رہے تھے ،

شام کے وقت ایک میچ کے دوران اچانک کورٹ پر گر گئے ۔ا ن کو فوری ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔

بیڈمنٹن ایشیا نے ان کے والدین، خاندان، اور چینی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن (سی بی اے) سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مزید کہا کہ بیڈمنٹن کی دنیا نے ایک باصلاحیت کھلاڑی کھو دیا ہے۔

ژانگ ژیجی نے رواں سال مارچ میں ڈچ جونیئر انٹرنیشنل میں مینز سنگلز ٹائٹل جیتا تھا۔

تعارف: News Editor