ضلعی سطح پر ریفری جج کورس کا انعقاد کریں گے ؛ رانا وقار احمد


ضلعی سطح پر ریفری جج کورس کا انعقاد کریں گے:رانا وقار احمد

کلب ، سکول، کالج اوریونیورسٹی کی سطح پر ٹارگٹ بال کے کھیل کو فروغ دے رہے ہیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری جنرل ریفری بورڈ پنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن رانا وقار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹارگٹ بال فیڈریشن کے صدرعارف محمود خان اور سیکرٹری جنرل نظام الحق جبکہ

پنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد اکرم کی ہدایات کی روشنی میں ٹارگٹ بال کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع میں ریفری ججز اینڈ کوچنگ کورسزکا انعقاد کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری جنرل ریفری بورڈ پنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن رانا وقار احمد کا کہنا تھا کہ ”کھیل برائے امن اورکھیلے گا

پنجاب تو جیتے گا پاکستان“سلوگن کے تحت ٹارگٹ بال کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دیں گے،اس سلسلے میں سکول، کالج ،یونیورسٹی اور کلب کی سطح پر ٹارگٹ بال کے کھیل کو فروغ دیا جائے گا،

کسی بھی کھیل میں ریفری جج کا اہم ترین کردار ہوتا ہے لہٰذا ہم گراس روٹ لیول سے کھیل کو فروغ دینے کیلئے ریفری جج کی تعداد بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،

مستقبل میںریفری ججوں اور کوچز کی صلاحیتوںکو اپ گریڈ کرنے کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع میں ریفری جج اینڈ کوچنگ کورسزکا انعقاد کیا جائے گا۔

سیکرٹری جنرل ریفری بورڈ پنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن رانا وقار احمد نے کہا کہ کھیل اور کھلاڑی کی سر پرستی سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے،

نوجوانوں میں ٹیم ورک، مسابقت اور برداشت پیدا کرنے کیلئے کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں، کھیل نظم و ضبط سکھاتے اور برداشت پیدا کرتے ہیں،نفساسی نفسی ،

عدم برداشت اور دہشت گردی کے مقابلہ میں امن کے فروغ کیلئے کھیلوں کاکرداربہت اہمیت کا حامل ہے جو پیار محبت ، مساوات،

ہمدردی اور حب الوطنی کے جذبوں کو پروان چڑھاتا ہے،کھیل تمام ثقافتوں میں خیر سگالی، صحت مندانہ مقابلہ اور تعاون کے حصول کا ایک مثبت طریقہ ہے۔

تعارف: News Editor