مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے زیراہتمام بیڈمنٹن کا سمر کیمپ راولپنڈی میں شروع

مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے زیراہتمام پندرہ روزہ بیڈمنٹن کا سمر کیمپ شہباز سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہو گیا۔

مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے سربراہ مطاہر سہیل نے بتایاکہ سمر کیمپ میں راولپنڈی ڈویژن کے مرد،خواتین کھلاڑی اور سکول، کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء وطالبات حصہ لے رہے ہیں جن کا تعلق راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال سے ہے۔

انہوں نےکہا کہ سمر کیمپ میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے اپنے ناموں کا اندراج فون نمبر 0321-5354000 پر کروا سکتے ہیں۔

مطاہر سہیل نے مزید کہا کہ اس سمر کیمپ سے سکول کالجز کے طلباء و طالبات کو سیکھنے کا موقع ملے گا اور یہ نوجوان اس کیمپ کے دوران فائدہ اٹھا سکتے ہیں

کیونکہ یہ سمر کیمپ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لگایا جا رہا ہے۔

تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے لئے یہ تربیتی کیمپ ہر سال گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لگایا جاتا ہے۔

error: Content is protected !!