ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت ٹیمیں 6 جولائی کو ٹکرائیں گی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت ٹیمیں 6 جولائی کو ٹکرائیں گی۔

پاکستانی آل رائونڈر شاہد آفریدی ، بھارتی اسٹار یوراج سنگھ ، ڈیل اسٹین اور کیون پیٹرسن ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ 3 جولائی کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان نارتھمپٹن اسٹیڈیم ، انگلینڈ پر ہو گا۔

ایونٹ میں 6 ٹیمیں انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا، پاکستان، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی سائیڈز چیمپئنز کے نام سے شریک ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 6 جولائی کو طے ہے. فائنل 13 جولائی کو ہوگا۔

error: Content is protected !!