پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر-19 ( کراچی ریجن ) زون چار اور زون چھ کی مسلسل تیسری کامیابی

پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر-19 ( کراچی ریجن ) زون چار اور زون چھ کی مسلسل تیسری کامیابی۔ زون دو نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر-19 کراچی ریجن میں گزشتہ روز مزید تین میچز کا فیصلہ ہوگیا۔

جس میں زون چار اور چھ نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔ لا نڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر زون چار نے زون ایک کو 22 ر نز سے ہرا دیا۔

زون چار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے۔موساب عامر نے 9 چوکوں ایک چھکے کی مدد 73، محسود نے 41، موسیٰ آزاد نے 26 اور محمد اریب نے 22 رنز بنائے۔

محمد قمر اور تاشین احمد نے 3-3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں زون ایک 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔فا یق حیسن نے 11 چوکوں کی مد سے 65 ،میتھیو رضوان نے 46 اور سعد علی نے 24 رنز بنائے۔

محمد عر یب نے 3 جبکہ مز مل خان اور محمد سرور نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون چھ نے زون سات کو 55 رنز سے ہرا دیا۔

زون چھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے۔عبدالرحمن نیازی نے 2 چوکوں 2 چوکوں کی مد د سے 54، حفیظ احسن نے 4 چوکوں کی مد د سے 52 اویس رحیم شاہ نے 40 ناٹ آؤٹ اور شاہ ویز یاسر نے 21 رنز بنائے۔

زید حسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں زون سا ت 163 پر اوٹ ہو گی۔اسماعیل نے 7چو کوں 2 چھکوں کی مدد سے 75 اور سید کاشان فہیم نے 34 رنز بنائے۔

سعد ثقافت، عبد المیعیز اور اویس رحیم شاہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کے سی سی اے اسٹڈیم پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں زون دو نے زون تین کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

زون تین پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 143 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ محمد سلمان نے 43، احمد مہی الدین نے 30 اور عبدل رحیم نے 26 رنز بنائے۔محمد احمد اور محمد عبا د مرزا نے 3-3 جبکہ عبد الرؤف اور ریحان شاہ 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں زون دو نے 3 کے نقصان پر مطلوبہ 146 رنز بنا لئے۔ سید محمد فہد نے 10 چوکوں کی مد د سے 67 ، زین جعفر ی نے 37 اور محمد شہریار نے 24 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔سوبان صادق 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تعارف: News Editor