سپورٹس کو انڈسڑی کا مقام دلانے جارہے ہیں، چیئرمین رانا مشہود احمد خان
(اصغر علی مبارک )
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں سپورٹس کو انڈسڑی کا مقام دلانے جارہے ہیں،
کھیلوں کے صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر راولپنڈی اسلام سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ پروقار تقریب سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود ، مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ خان ،
صدر رسجا سید محسن علی, ڈاکٹر خلیل احمد پروگرام مینجر سپارک، عامر نواز سیکٹری پاکستان سکواش فیڈریشن, جنید شفقت جی ایم مارکیٹنگ سرینہ ہوٹل ,کرنل ضیاءسیکٹری ٹینس فیڈریشن ,
شکیل شیخ سابق ممبر بورڈ آف گورنرز پاکستان کرکٹ بورڈ, حامد میر سینیئر صحافی,آئی جی اسلام آباد نے خطاب کیا رانا مشہود احمد خان نے کہا پرائم منسٹر یوتھ پروگرام 23 کھیلوں تک بڑھادیا گیا ہے،
اب کھیلوں میں بھی احتساب کا نظام قائم کریں گے، قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے بھی احتساب کے عمل کا آغاز ہوگا ، قوم کے ٹیکس سے ان کی مراعات ملتی ہیں ان کو اب سوچنا پڑے گا ،
جو اب کارکردگی دکھائے گا وہی آگئے جائے گا،،نوجوانوں کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت بھی مدد فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پرعزم ہیں کہ آئندہ سال پاکستان میں کھیلے جانے والے سیف گیمز میں کھلاڑی ملک کا نام روشن کریں گے۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانامشہود احمد خان نے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے عزم کااظہار کرتےہوئے کہاہے کہ تمام کھیلوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،
پاکستان اپناکھویاہوا مقام حاصل کرے گا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو سپورٹس کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک میں سپورٹس کو نظر اندازکیاگیا
ہم نے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا ہے۔ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے دروازے کھلے ہیں۔ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہاکی ٹیم میرٹ پر منتخب کی گئی تھی
اور وہ ٹیم بہترین کارکردگی دکھارہی ہے۔ پاکستان سیف گیمز کی میزبانی کررہاہے۔ وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کھیلوں کے 23 شعبے شامل ہیں۔ تمام متعلقہ فریقوں سے مل کر باصلاحیت نوجوانوں کو تربیت دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ یوتھ گیمز پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ اولمپکس کے لئے کھلاڑیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ اپنی خامیوں کو دور کریں گے۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ کھیلوں کے صحافیوں کی محنت سے دوبارہ سے کھیلوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کیا جاسکتا ہے ہم اسلام آباد پولیس میں کرکٹ کے علاؤہ باکسنگ ،
جمناسٹک اور دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دے رہے ہیں,رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 25 کڑوڑ ہے اور صرف 4 کھلاڑیوں نے اولیمپکس کے لیے کوالیفائی کیا
کوشش ہوگی کہ آئندہ پاکستان کی اولیمپکس میں نمایندگی کو بہتر بنایا جائے جب تک میرے پاس یہ زمہ داری ہے رسجا اور دیگر کھیلوں کی تنظیموں میرے پاس آسکتی ہیں اور مجھے بلاسکتی ہیں
کرکٹ کے علاؤہ دیگر ایسوسیشنز میں بھی حالات بہت خراب ہیں کھیلوں کے صحافیوں کا اصل کام فیڈریشنز کی کاکردگی پر نظر رکھنا ہے حامد میر نے کہا کہ صحافی کی اصل پہچان اس کی صحافت ہوتی ہےموجودہ حکومت ہاکی اور دیگر کھیلوں کو بھی اہمیت دے رہی ہے
موجودہ وزیراعظم شہباز شریف لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں اگر سہولیات فراہم کی جائیں تو کرکٹ کے علاؤہ دیگر کھیلوں میں بھی بین الاقوامی سٹارز پیدا کیے جاسکتے ہیں,
شکیل شیخ نے کہا کہ کھیلوں کی صحافت میں ہر کسی کی عزت و احترام کرنا لازم ہے اچھا کھیلنے اور برا کھیلنے والوں کے ساتھ یکساں سلوک رکھیں تنقید کرتے ہوئے اخلاقی قدروں کا خیال رکھیں
سپورٹس جرنلسٹس میں جنون ہونا چاہیے ,جی ایم مارکیٹنگ سرینہ ہوٹل جنید شفقت نے کہا کہ سپورٹس جرنلسٹس دنیا بھر میں پاکستان کے کھیلوں کو اجاگر کرتے ہیں سرینہ ہوٹل ہمشیہ کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرتا ہے
ہم ہمشیہ کھیلوں سے متعلقہ پروگرامز کو سپانسر کرتے ہیں,سیکٹری پاکستان سکواش فیڈریشن عامر نواز نے کہا کہ کھیلوں کے صحافیوں کی تاریخ بہت پرانی ہے سپورٹس جرنلسٹس معاشرے کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں
سکواش ہمارا ورثہ ہے ڈاکٹر خلیل احمد پروگرام مینجر سپارک نے کہا کہ کھیلوں کے صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر سپورٹس جرنلسٹس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں
سپارک بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے 1990 سے کام کر رہی ہے رسجا کے بہت سے ممبران نے سپارک کے ساتھ بھرپور تعاون کیا سپارک نے یوتھ میں تمباکو نوشی کے بڑھتے رجحان کو قابو کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے,
چیئرمین راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسو سی ایشن ایاز اکبر یوسفزئی نے کہا کہ کھلاڑیوں میں موجود ٹیلینٹ اور مختلف کھیلوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں رسجا کا بہت اہم کردار ہے
دنیا بھر میں کھیلوں کے صحافیوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے کھیلوں سے وابستہ افراد کے لیے آج بہت بڑا دن ہے معاشرے آج کھیلوں کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے
سیکٹری جنرل راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن فیصل ساہی نے کہا کہ آج کے دن کو منانے کا مقصد پاکستان کا سافٹ امیج پوری دنیا میں اجاگر کرنا ہے
پاکستان میں کھیلوں کا نام آتا ہے تو سب صرف کرکٹ کی بات کرتے ہیں رسجا کی ہمیشہ سے کاوش رہی ہے کہ تمام کھیلوں کو یکساں اہمیت دیں,
صدر پاکستان ٹیمپن باؤلنگ ایسوسی ایشن اعجاز خان نے کہا کہ رسجا کے باعث ہمارے کھیل سے متعلق لوگوں کو عالمی سطح پر شناسائی ملی
صدر راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن محسن علی نے کہا کہ کھیلوں کے صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر سپورٹس جرنلسٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں
دنیا بھر میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے سپورٹس کا اہم کردار ہوتا ہے ہمارا مقصد سپورٹس کے زریعے پورے دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنا ہے