تحصیل امبار اتمان خیل دراوو میں جاری امن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

تحصیل امبار اتمان خیل دراوو میں جاری امن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ۔

ضلع مہمند ۔ تحصیل امبار اتمان خیل دراوو میں جاری امن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا ۔ شائقین ، مشران و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

آمن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سرو شاہ اور تورہ تیگہ کے درمیان کھیلا گیا . جس میں تورہ تیگہ کرکٹ ٹیم نے کامیابی حاصل کی ۔ تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی

فائنل میچ رہنما پاکستان تحریک انصاف و جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ ضلع مہمند ملک نسیم خان سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مولانا گلاب نور صاحب اور رہنما پاکستان تحریک انصاف حسن رضا ھدایت اللہ اتمانخیل نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی ۔

شائقین سے جے یو آئی کے مولانا گلاب نور ملک نسیم جانی نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر ملک نسیم جانی نے امن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تحصیل امبار میں اس عید الاضحی پر تقریباً 10 سے زیادہ علاقوں میں کھیلوں کا انعقاد کیاگیا ہے

اور سب کو امن کا نام دیا گیا ہے اور اس میں بچے جوان اور بوڑھے بڑے تعداد میں شرکت کررہے ہیں یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہاں کے باشندے امن پسند ہے۔ ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے ۔

آخر میں ملک نسیم خان نے ٹورنامنٹ آرگنائزر کو بیس ہزار (20000) نقد رقم کا اعلان کیا اور جے یو آئی کے سابق صوبائی اسمبلی کے امیدوار مولانا گلاب نور نے ونر ٹیم کو 15000ہزار روپے اور رنر آف کو 4000 روپے نقد رقم دیا اور اقبال خان عرف بھٹو نے بھی 4000 ہزار روپے نقد رانرآف میں تقسیم کردیا گیا۔

آخر میں آرگنائیزنگ کمیٹی نے مہمان خصوصی ھدایت اللہ اتمانخیل ، ملک نسیم جانی، رہنما PTI حسن رضا خان اور مولانا گلاب نور صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

error: Content is protected !!