ٹیبل ٹینس ہزارہ ریجن کی ٹیم کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

ٹیبل ٹینس ہزارہ ریجن کی ٹیم کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

ایبٹ آبد (سپورٹس رپورٹر) u23 گیمز ٹیبل ٹینس ہزارہ ریجن کی ٹیم برانز میڈل حاصل کرنے والی بچیوں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ممتاز سماجی شخصیت الخدمت کمیٹی کے چیئر مین امجد قدوس سابق ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس اور ڈاکٹر شعیب حیدر تھے

اس موقع پر ٹیبل ٹینس کے مایا ناز کھلاڑی زاہد خان نے مہمانوں کو خوش آمدیدکہا اورکہا کہ آئندہ آنے والے ایونٹس میں بچے بچیاں اپنے کھیل میں نکھار پیدا کرکے پہلی پوزیشن حاصل کریں گے

اس موقع پر ڈاکٹر شعیب حیدر اورامجد قدوس کا کہنا تھا کہ نوجوان بچے بچیاں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیںاور انہوں نے ہی آگے جا کر ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہے

اور انکو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنا وقت کی اضرورت ہیں انکی تربیت آگے جاکر انکے لئے انتہائی اہم سنگ میل ثابت ہوگی ااس موقع پر بچوں اور بچیوں نے مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا

جس پر مہمان خصوصی نے شکریہ ادا کیا انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ان بچیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بہت جلد ایک پروگرام ترتیب دیا جائے گا جس میں انکو میڈلز سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے

error: Content is protected !!