سپورٹس جرنلسٹس اور کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں حکومت حوصلہ افزائی کرے ؛ ارشد انصاری

ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب

ارشد انصاری ، اقبال ہارپر، محمد بابر،یاسر سلطان، اعجاز الحسن شاہ، مخدوم بلال، نسیم قریشی سمیت دیگر کی شرکت

سپورٹس جرنلسٹس اور کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں حکومت حوصلہ افزائی کرے:ارشد انصاری کا تقریب سے خطاب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام اور لاہور پریس کلب کے تعاون سے دنیا بھر میں سپورٹس جرنلسٹس کی خدمات کے اعتراف میں لاہور پریس کلب میں ایک سادہ مگرپروقارتقریب منعقد کی گئی،

اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، صدر پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن محمداقبال ہارپر،سیکرٹری جنرل محمد بابر، خزانچی عبدالقیوم ،

جیولین تھرو کے ایشین گولڈ میڈلسٹ یاسر سلطان،پاکستان ریلوے کے پبلک ریلیشنز آفیسر اعجاز الحسن شاہ، پی ایس جے ایف کے ایگزیکٹو ممبر عمران شیخ ، طاہرچوہدری،سینئر جرنلسٹ مخدوم بلال،

واپڈا این ٹی ڈی سی کے ڈائریکٹر پی آر شوکت علی اور منیجرپی آر ابراہیم لکی،سابق انٹر نیشنل ہاکی پلیئر اور یو بی ایل کے سپورٹس سربراہ نسیم قریشی، پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے سیکرٹری انفارمیشن محمدقیصر چوہان ،

سینئر فوٹو جرنلسٹس محمد کلیم اور عامر خان سمیت ممبران نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصار ی نے کہا کہ جس طرح کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور ملک کا نام روشن کرتے ہیں

اسی طرح کھیلوں کے صحافی بھی بیرون ملک جاکر اپنے کردار کے ذریعے ملک کا سافٹ امیج پیش کرتے ہیںاور صحافی کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،

aوفاقی وصوبائی حکومتیںکھیلوں سے وابستہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے بھی ہر ممکن اقدامات کرے۔ پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ میں اسپورٹس جرنلسٹ کا اہم کردار ہوتا ہے

ینگ ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانے اور ان کو گروم کرنے کی ذمہ داری بلا شبہ سپورٹس ایسوسی ایشنز کی ہوتی ہے لیکن کھلاڑیوں کی کارکردگی کو اجاگر کرنے اور اسٹار بنانے میں سپورٹس جرنلسٹس کے رول کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

سابق انٹر نیشنل ہاکی پلیئر اور یو بی ایل کے سپورٹس سربراہ نسیم قریشی نے ورلڈسپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر کھیلوں کے شعبے سے وابستہ صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میںدو جولائی کو ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے منایا جا رتاہے

جس کا مقصد کھیلوں کے فروغ کےلئے سپورٹس جرنلسٹس کے کردار اور اہمیت کو اجاگر کرنا ہے،پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور مقامی ٹیلنٹ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں سپورٹس جرنلسٹس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اوریو بی ایل اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

error: Content is protected !!