میٹروپولیٹن فٹبال کپ: صدر ٹاؤن کی ٹیم کے ٹرائلز اور سلیکشن کے لیے چیئرمین صدر ٹاؤن نے کمیٹی تشکیل دیدی
کراچی۔ چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا ہے کہ فٹبال دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا اور دیکھے جانے والا اسپورٹس ہے پاکستان میں ڈسڑکٹ ساؤتھ کو فٹبال کی نرسری کہا جاتا ہے
ماضی میں بھی یہاں سے کئی کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل اور قومی سطح پر اپنے کھیل سے ملک کا نام روشن کیا ہے صدرٹاؤن میں فٹبال کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کریں گے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بلدیہ عظمی کراچی کے زیراہتمام رواں ماہ شروع ہونے والے میٹروپولیٹن فٹبال کپ کیلئے صدر ٹاؤن کی فٹبال ٹیم کی تشکیل کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیو، چیئرمین اسپورٹس کمیٹی حامد حسین، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد رئیسی اورڈائریکٹر اسپورٹس آصف عظیم بھی موجود تھے
چیئرمین منصور احمد شیخ کاکہنا تھا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کے اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو ان کی صلاحتیوں کے اظہار کے بھرپور مواقعے فراہم کئے جائیں تاکہ وہ مستقبل میں اپنے ٹاؤن،،شہر،صوبے اور پاکستان کا نام اور پرچم سربلند کر سکیں
چیئرمین منصور شیخ نے اس موقع میٹروپولیٹن فٹبال کپ کیلئے صدر ٹاؤن فٹبال ٹیم کے ٹرائلز کے انعقاد،سلیکشن و دیگر انتظامی امور کیلئے پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی
جس میں حامد حسین کمیٹی کے چیئرمین جبکہ دیگر ممبران میں محمد رئیسی، آصف عظیم، صدرٹاؤن کے یوتھ کونسلر عمر فاروق اور محمد الیاس کے نام شامل ہیں چیئرمین منصور شیخ نے کمیٹی کو ہدایت دیں
کہ ٹیم کی سلیکشن میرٹ اور فٹنس کی بنیاد پر کی جائے میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو نے کہا کہ صحت مندمعاشرے میں نوجوانوں کی اہمیت کو نظراندازنہیں کیاجاسکتا
کھیل کے میدان نوجوانوں کو تفریح،ذہنی و جسمانی نشوونما میں مدد فراہم کرتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ نہ صرف کھیل کے میدانوں میں اضافہ کیاجائے
بلکہ پہلے سے موجودگراؤنڈزمیں مزیدسہولیات فراہم کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہارکے مواقع مےّسرآسکیں فٹبال کے بعد دیگر کھیلوں کیلئے بھی ٹاؤن میں ٹیمیں تیار کی جائیں گی