ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز ؛ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر دوسری فتح حاصل کر لی

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈزمیں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کوشکست دے کر دوسری فتح حاصل کر لی۔

پاکستا ن چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 30 رنز سے شکست دی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔

پاکستا ن چیمپیئنز نے و یسٹ انڈیز چیمپیئنز کو جیتنے کے لئے 195 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 54 رنز، شرجیل خان نے 35، عامر یامین نے 29 اور شاہد آفریدی نے 16 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز چیمپیئنز مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا سکی، ڈوائن اسمتھ 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان چیمپیئنز کی جانب سے سہیل تنویر نے 4،شاہد آفریدی نے 3 اور وہاب ریاض نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس طرح پا کستان نے و یسٹ انڈیز کو 30 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح سمیٹ لی، اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرایا تھا۔

error: Content is protected !!