پاکستان ٹینس کلب کے چینجنگ روم میں سنوکر ٹیبل کو چھ ماہ گزر گئے ،
چینجنگ روم بندش سے کھلاڑی پریشان
صورتحال کے بارے میں ڈی ایس اوپشاورسے رابطے کے باوجود رابطہ ممکن نہیں ہوسکا ، رپورٹ
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے زیر انتظام واقع پاکستان ٹینس کلب میں واقع کمرے میں سنوکر کلب کے قیام کے چھ ماہ بعد نہ توسنوکر کی سرگرمیاں شروع کی جاسکی
اور سنوکر ٹیبل لانے کے باعث کھلاڑیوں کیلئے بنائے گئے چینجنگ رومز کو مکمل طورپربند کردیا گیا جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو مشکلات درپیش ہیں ،
شاہی باغ کیساتھ واقع تاریخی ٹینس کلب میں چھ ماہ قبل ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرکی ہدایت پر سنوکر ٹیبل لایاگیا تاکہ ٹینس کلب میں سنوکرکی سرگرمیاں شروع کی جاسکی ،
اسی بناءپر کھلاڑیوں کے چینجنگ رومز کو مکمل طورپرسنوکر ٹیبل کیلئے مختص کردیاگیا ، لیکن عرصہ چھ ماہ گزرنے کے باوجود تاحال نہ توٹینس کلب میں سنوکر کی سرگرمیاںشروع کی جاسکی اورکمرہ مکمل طور پر بند ہے
جس کی وجہ سے یہاں پرٹینس کیلئے آنیوالے کھلاڑیوںکو مشکلات کا سامناکرنا پڑرہاہے ، ٹینس کیلئے آنیوالے کھلاڑیوں کے بقول انکے چینجنگ رومزمیں سنوکر ٹیبل لانے کے باعث وہ مسائل سے دو چارہیں اوراوپن گراﺅنڈزمیں چینجنگ کرنے پر مجبورہیں.
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاورسے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی واٹس ایپ پر اس حوالے سے پیغام بھیجنے کے چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود انہوں نے اس بارے میں موقف دینے زحمت گوارہ نہیں کی