دنیا کا مقبول ترین و دلچسپ کھیل بیس بال پاکستان میں بھی تیزی سے مقبول ہورہا ہے،
ہم اسے بہت جلد پنجاب کے اسکولز میں متعارف کروائیں گے۔
یہ بات منسٹر اسکول ایجوکیشن پنجاب رانا سکندر حیات نے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام جی ایچ کیو گرائونڈ پر جاری 25 ویں مینز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کے چوتھے روز کے مقابلوں کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔
انکا کہنا ہے کہ میں خود انٹرنیشنل بیس بال ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکا ہوں اور آج یہاں اور سی ایم پنجاب بیس بال لیگ لاہور میں مین وومین ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہوئی اور
ماشاءاللہ مین، ویمن دونوں ٹیمز کی کارکردگی مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہے۔ جس کے لیئے میں سیکریٹری پی ایف بی سید فخر علی شاہ اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انکا مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے نیشنل بیس بال چیمپین شپ میں مدعو کیا۔
قبل ازیں انکی آمد پر سید فخر علی شاہ نے گلدستہ پیش کیا اور ٹیموں، آفیشلز، امپائرز و آرگنائزنگ کمیٹی کا ان سے تعارف کرایا اور کارکردگی سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر آگنائزنگ سیکریٹری میجر علی طاہر، طاہر محمود، عامر امداد بھٹی، امجد نواز خان، حمزہ اشرف، چیئرمین امپائرنگ محمد جمیل کامران، ظفر حسین وڑائچ، زبیر وٹو، طارق پاشا,
سرفراز احمد، نثار احمد، محمد ارشد، محمد ساجد، زبیرملک، محمد مبریز حسین اور ٹیموں کے کھلاڑی و آفیشلز موجود تھے۔
میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کے مطابق چیمپیئن شپ 2 روز کے وقفے کے بعد آج 6 جولائی کو دوبارہ شروع ہوگی اور واپڈا بقابلہ ایچ ای سی اور آرمی بمقابلہ اسلام آباد، دونوں سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 7 جولائی کو ہوگا۔