زون چھ نے پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر-19(کراچی ریجن ) کرکٹ ٹورنامنٹ کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔”
گزشتہ سال کی چیمپئن زون سات ٹورنامنٹ کی رنرزاپ رھی ۔”
عمر فاروق اور زین جعفری کی شاندار سینچریاں,”
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) زون چھ نے اپنے آخری گروپ میچ میں زون پانچ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر-19(کراچی ریجن ) کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا جبکہ زون سات ٹورنامنٹ کی رنرزاپ رھی ۔
کے سی سی اے اسٹڈیم پر کھیلے گئے اپنے آخری گروپ میچ میں زون پانچ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5۔23 اور میں صرف 49 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حسن اقبال نے 17 رنز بنائے۔ عبدل معیز نے 5 اور عبداللہ حنان نے 17 رنز دیکر 4-4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
جواب میں ناقابل شکست زون چھ نے 7.1 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ 50 رنز بنالئے۔ ہارون ارشد نے 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 39 رنز بنائے۔ گزشتہ سال کی چیمپئن زون سات ٹورنامنٹ کی رنرزاپ رھی۔
لانڈھی جیمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون دو نے زون ایک کو 113 رنز سے ہرا دیا۔ زون دو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے۔
عمر فاروق نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 17 چوکوں 2 چھکوں کی مدد 135 اور زین جعفری نے 14 چوکوں کی مدد سے 123 رنز بنائے اور دونوں ناقابل شکست رہے۔ جواب میں زون ایک 198 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
عمر فاروق نے 6 چوکوں کی مد د سے 56 ، فائق حسین نے 6 چوکوں کی مد د سے 48 اور ۔ میتھیو رضوان نے 34 رنز بنائے۔ محمد احمد علیم نے 39 رنز دیکر 4 ،عبداللہ وحید اور عبد الرؤف نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے آخری میچ میں زون تین نے زون چار کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون چار پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 139 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
محمد موسیٰ آزاد نے 10 چوکوں کی مد د سے 44 اور شابان خان نے 23 رنز بنائے۔۔محمد سوبان صادق نے 17 رنز دیکر 4 ، محمد سلمان نے 16 رنز دیکر 3 اور عبدل ہادی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ۔
جواب میں زون تین نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنالئے۔ عثمان مقبول نے 8 چوکوں 1 چھکے کی مدد ناقابل شکست 68 رنز بنائے۔دانیال نیازی اور محمد سرور نے 3-3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔