مشتاق احمد نے انگلینڈ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

 پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے انگلینڈ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

 سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کا انگلینڈ کرکٹ اینڈ ویلز بورڈ سے معاہدہ ہوگیا، وہ انگلینڈ انڈر19 کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ کوچنگ پینل کا حصہ بنے ہیں۔

مشتاق احمد 2 روز قبل انگلینڈ پہنچے اور گزشتہ روز کوچنگ کا آغاز کیا، ان کو انگلینڈ کے انڈر 19 کوچنگ پینل میں شامل کیا گیا ہے۔

مشتاق احمد نوجوان بولرز اور انگلینڈ ٹیم کے بولروں کے ساتھ بھی کام کریں گے، وہ ماضی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالنے پر پُرجوش ہوں، اب نوجوانوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریحان احمد سمیت انگلینڈ کے دیگر بولروں کے ساتھ بھی کام کروں گا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!