پاکستان وائٹ اور ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن، جیسن گلیسپی لاہور پہنچ گئے

 پاکستان وائٹ اور ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن، جیسن گلیسپی لاہور پہنچ گئے۔

گیری کرسٹن کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بلایا ہے، ان کو مستقبل کے فیصلوں کی مشاورت کے لئے بلایا گیا ہے۔

بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھنے سے متعلق گیری کرسٹن سے مشاورت اہم ہے جبکہ گیری کرسٹن ٹی 20 ورلڈ کپ کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ پہلے ہی دے چکے ہیں، گیری کرسٹن نے ٹیم کی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ دی اور کئی سوالات اٹھائے۔

مستقبل میں تبدیلیوں کے لئے محسن نقوی سابق کپتانوں سے بھی ملاقات کر رہے ہیں اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے بھی مل رہے ہیں۔

اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو بھی انگلینڈ سے بلایا گیا ہے جبکہ ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی بھی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کیلئے کراچی سے لاہور پہنچ چکے ہیں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!