سلیکشن کمیٹی سے ہٹائے جانے پر عبدالرزاق اور وہاب ریاض نے خاموشی توڑ دی

 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور سابق سلیکٹر عبدالرزاق کا سلیکشن کمیٹی سے ہٹائے جانےکے بعد ردعمل سامنے آگیا۔

ایک بیان میں عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ اگر سب کویکساں اختیارات حاصل تھےتو پھر سلیکشن کمیٹی کا ایک ووٹ 6 پر کیسے بھاری ہو سکتا ہے۔

خیال رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے سبکدوش کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹیوں سے الگ کرنے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض اور عبد الرزاق کو سبکدوش کیے جانے کے حوالے سے سابق کپتان شاہد آفریدی نےکہا ہے کہ ایمانداری کی بات ہے یہ والی سرجری مجھے سمجھ میں نہیں آئی۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور سلیکٹر وہاب ریاض نے خود پر عائد الزامات کی تردید کردی۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ایسا کیسے ہوتا ہے میں اکیلا ذمہ دار ہوں؟ ووٹ پر کیسے حاوی ہوسکتا ہوں؟ میرا ایک ووٹ ایسے بیانات سے متفق نہیں کہ سلیکشن کمیٹی پر دباؤ ڈالا، میٹنگ منٹس کی صورت میں ہر چیز ریکارڈ پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2024ء میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ابتدائی طور پر سلیکٹرز وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹا دیا تھا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!