سعودی اولمپک کمیٹی نے پیرس اولمپکس 2024ء میں شرکت کرنے والے اپنے 10 ایتھلیٹس کا اعلان کردیا۔
اس مرتبہ 26 جولائی سے 11 اگست تک اولمپکس کا انعقاد پیرس میں ہوگا جس میں دنیا بھر سے ایتھلیٹ شرکت کریں گے۔
سعودی میڈیا کے مطابق اولمپکس 2024ء میں سعودی ایتھلیٹس شو جمپنگ، تائیکوانڈو، ایتھلیٹکس اور تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
سعودی میڈیا کے مطابق تیراکی کے مقابلوں میں پہلی مرتبہ سعودی خاتون بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔ 17 سالہ مشعیل العید 200 میٹر فری اسٹائل ایونٹ میں حصہ لیں گی۔
علاوہ ازیں اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے والی خاتون دونیا ابو طالب بھی تائیکوانڈو مقابلوں میں حصہ لیں گی۔