پی سی بی کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نجیہہ علوی اور عائشہ امجد پر جرمانہ

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نجیہہ علوی اور عائشہ امجد پر جرمانہ

لاہور 9 جولائی 2024 ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی ویمنز کرکٹ یونیورسٹی ٹورنامنٹ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پائے جانے کے بعد ایل سی ڈبلیو یو کی دو کھلاڑیوں عائشہ امجد اور نجیہہ علوی پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 28 مئی سے 3 جون تک منعقد ہوا تھا۔

دونوں کھلاڑیوں کا ڈریسنگ روم میں پیش آنے والا واقعہ پی سی بی کی توجہ میں آنے کے بعد پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے واقعہ کی تحقیقات اور کھلاڑیوں کے انٹرویو کے بعد اپنا فیصلے کے بارے میں پی سی بی کو آگاہ کیا تھا۔

تعارف: News Editor