آرچری فیڈریشن کے نومنتخب سیکرٹری کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

آرچری فیڈریشن کے نومنتخب سیکرٹری کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

آرچری فیڈریشن پاکستان کے نومنتخب سیکرٹری ذوالفقار بٹ کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد ہوئی جس میں خیبر پختونخواہ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ ،

ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سمیت آرچری ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کی کابینہ و کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،تقریب میں آرچری ایسوسی ایشن کے صدر امتیاز ، سیکرٹری سارہ خان اور نائب صدر سید ثقلین شاہ سمیت سابق عالمی سکواش چیمپئن قمر زمان و دیگر نے ذوالفقار بٹ کو مبارکباد پیش کی گئی جبکہ انہیں پھولوں کے ہار اور گفٹس بھی دئیے گئے ،

سید عاقل شاہ نے ذوالفقار بٹ کی آرچری کے فرو غ کیلئے کی جانیوالی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ آرچری کے فروغ کیلئے اسی طرح کوششیں جاری رکھیں گے.

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!