ایشیا پیسیفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ ؛ پاکستان کی دو بہنوں نےتاریخ رقم کردی

 ایشیا پیسیفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی دو بہنوں ویرونیکا سہیل اور سیبل سہیل نےتاریخ رقم کردی،

پاکستان کی دو پاورلفٹرز بہنوں ویرونیکا سہیل اورسیبل سہیل نےگولڈ میڈلزجیت لیے۔

جنوبی افریقہ میں جاری چیمپئن شپ کی 52 کلوگرام اوپن کیٹگری کی ڈیڈ لیفٹ میں سیبل سہیل نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ اوورآل میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

سیبل سہیل نے اسکواٹ بنچ پریس ڈیڈ لفٹ اور اوور آل میں 4 گولڈ میڈلز اپنے نام کئے ہیں۔

سیبل کی بہن ویرونیکا سہیل نے 57 کلوگرام کیٹگری کے ڈیڈ لیفٹ میں گولڈ میڈل جیتا، جبکہ اسکواٹ، بنچ پریس اور ڈیڈ لیفٹ میں بھی گولڈ میڈل جیتے ہیں۔

ویرونیکا سہیل نے اوورآل میں بھی گولڈ میڈل جیت کر کل 4 گولڈ میڈل اپنے نام کیے جبکہ ان کی تیسری بہن ٹوئنکل سہیل کل ایکشن میں ہوں گی۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!