سپورٹس بورڈ پنجاب کے فٹ بال سمر کیمپ میں 60 سے زائد بچے شریک

ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی ہدایت پر سمر سپورٹس کیمپس2024 جاری

سپورٹس بورڈ پنجاب کے فٹ بال سمر کیمپ میں 60سے زائد بچے شریک ہیں

فٹ بال سمر کیمپ میں سینئرکوچز شہزاد اصغراور شبانہ تبسم بچوں کو جدید ٹریننگ دے رہے ہیں

لاہور (نوازگوھر)11جولائی 2024ء۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام12گیمز کے سمر سپورٹس کیمپس لاہور میں جاری ہیں،

بدھ کے روزویلیوڈروم میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ہونیوالے فٹ بال کیمپ میں 60سے زائد بچے شریک ہیں، فٹ بال سمر کیمپ میں سینئرکوچز شہزاد اصغراور شبانہ تبسم بچوں کو جدید ٹریننگ دے رہے ہیں،

کوچز نے بچوں کو بال ہٹ کرنے، سٹیمنا بڑھانے اور بچوں کو فٹ بال گول کرنے کے طریقے سیکھائے، کوچز نے بچوں کو جسمانی ایکسرسائز بھی کروائی ہے،

کیمپ میں 5سے16سال تک کے بچے شریک ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپس 3اگست تک پور ے پنجاب میں جاری رہیں گے،

لاہور کے علاوہ پنجاب کے باقی 8ڈویژنز میں 6گیمز کے سمر سپورٹس کیمپس جاری ہیں پنجاب کے تمام ڈویژن میں سمر سپورٹس کیمپس میں 1200سے زائد بچے تربیت حاصل کرہے ہیں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!