لاہور قلندرز نے ہائی پرفارمنس سنٹر کے توسیعی منصوبے کا آغاز کر دیا

لاہور قلندرز نے ہائی پرفارمنس سنٹر کے توسیعی منصوبے کا آغاز کر دیا

لاہور، 10 جولائی، 2024: لاہور قلندرز نے اپنے معروف قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کی رسائی کو یونیورسٹیوں تک بڑھانے کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد کرکٹ کے ٹیلنٹ کی نئی نسل کو فروغ دینا ہے۔

یہ اقدام دو مرتبہ کی پی ایس ایل چیمپئن فرنچائز کے کھیلوں کی تعلیم کو بڑھانے اور نچلی سطح پر خواہشمند کھلاڑیوں کو جدید تربیتی سہولیات فراہم کرنے کے وسیع تر وژن کا حصہ ہے۔

اس توسیع میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کو یونیورسٹی آف لاہور میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ یہ پارٹنرشپ عالمی معیار کی کرکٹ ٹریننگ کو تعلیمی قابلیت کے جوڑنےکا حصہ ہے ،

تاکہ طالب علم کھلاڑیوں فیلڈ اور فیلڈ سے باہر معاونت مل سکے لاہور یونیورسٹی میں جدید ترین سہولیات مستقبل کے کرکٹ سٹارز کی نشوونما کے لیے نئے مرکز کے طور پر کام کرے گی ۔

اس کے علاوہ لاہور قلندرز نے رواں برس مئی میں کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے۔

اس معاہدے کے تحت، این ای ڈی -قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر بھی زیر تعمیر ہے اور جلد ہی کام شروع کر دے گا، جس سے پاکستان بھر میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے قلندرز کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔

یہ تعاون ملک بھر میں کھیلوں کی تعلیم اور بہترین کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے فرنچائز کی لگن کو واضح کرتا ہے۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!