نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں آرچری کیمپ جاری ؛ 40 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی ہدایت پر نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں سمر سپورٹس کیمپس جاری

آرچری کیمپ میں 40سے زائد 5سے16سال کے بچوں کو کوچز محمد تیموراور شفقت نیازی نے تیراندازی کی ٹریننگ دی

کوچز نے بچوں کو تیر چلانے، نشانہ باندھنے اور ایرو کی پوزیشن کے بارے میں تربیت دی ہے، نشانہ بازی کی مشقیں بھی کروائی گئیں

بچوں کے والدین نے صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کا سمر سپورٹس کیمپس کے شاندار انعقاد پر شکریہ اداکیا

لاہور ;  ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی ہدایت پر نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں سمر سپورٹس کیمپس 2024ء جاری ہیں،

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سمر سپورٹس کیمپس 2024میں سوموار کے روز آرچری کیمپ میں 40سے زائد 5سے16سال کے بچوں کو کوچز نے تیراندازی کی ٹریننگ دی،

کوچز محمد تیموراور شفقت نیازی نے بچوں کو تیر چلانے اور نشانہ باندھنے، ایرو کی پوزیشن کے بارے میں تربیت دی ہے، بچوں کو اس موقع پر نشانہ بازی کی مشقیں بھی کروائی گئیں،

سٹیمنا بڑھانے کیلئے بچوں کو جسمانی ایکسرسائز بھی کروائی گئی، کیمپ میں بچوں کے درمیان تیزاندازی کے مقابلے بھی کروائے گئے،

بچوں کے والدین نے صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے

کہ سکولوں کی چھٹیوں میں سپورٹس بورڈپنجاب کی جانب سے سمر سپورٹس کیمپس 2024کا انعقاد سپورٹس کے فروغ کیلئے بہترین اقدام ہے اس سے ہماری سپورٹس ترقی کرے گی، نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گااور کیمپ میں کوچز بچوں کو بہترین تربیت دے رہے ہیں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!