کھیلوں کے میدان میں 20 محتلف میڈل جیتنے والی مردان کی "گل پری”

کھیلوں کے میدان میں 20 محتلف میڈل جیتنے والی مردان کی گل پری

پاکستان کا سرمایہ افتخار،لیکن اپنوں کی آنکھوں سے اوجھل

گل پری سپورٹس کی دنیا کی سٹار ہیں وہ کرکٹ،ہاکی،بیس بال،والی بال،جوڈواوردیگر آرٹس گیمز کی پری ہیں گذشتہ دنوں ہانگ کانگ میں بیس بال کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے سری لنکا،

ہانگ کانگ اور انڈونیشیاکی ٹیموں کو مات دے کراپنے ملک وقوم کا نام روشن کیا اچھی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی گل پری ان مقابلوں کے بعداب انٹرنیشنل بیس بال ٹیم کا حصہ بن گئی ہیں

گل پری کا تعلق مردان کے علاقہ سنٹر کورونہ بغدادہ سے ہیں وہ ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں ان کے والد کریم باز عرف فوجی پاک آرمی سے ریٹائرڈ ہیں وہ تین بھائی اور چار بہنوں میں تو سب سے چھوٹی ہے

لیکن کام ان کے بڑے ہیں وہ سپورٹس کے جس بھی میدان میں اتری ہیں اسی میدان کی فاتح قرار پائی ہیں گل پری سال 2012سے کھیلوں کی دنیا کی شہسوارہیں اپنی بہترین کارکردگی پرانہیں مختلف گیمز اب تک 20 محتلف میڈل سے نواز اگیاہے،

گل پری کو اپنے والد کے بعد سب سے بڑا سپورٹ ان کے بھائی ڈاکٹر مرادخان نے دیاہے بھائی ویسے بھی بہنوں کا حوصلہ ہوتاہے

تعارف: News Editor