صاحبزادہ فرحان دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کر دیا۔

صاحبزادہ فرحان دورہ آسٹریلیا میں ریڈ بال سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق صاحبزادہ فرحان بنگلا دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچز میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ پاکستان ٹیم بنگلا دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچز آسٹریلیا میں کھیلے گی۔

دوسری جانب سیریز کیلئے پاکستان سکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حنین شاہ انجری کی وجہ سے سکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ قاسم اکرم کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز کی ٹیم ہفتے کی علی الصبح پونے 3 بجے براستہ دبئی آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہو گی۔

پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں کپتان صاحبزادہ فرحان، حسیب اللّٰہ، قاسم اکرم، محمد عرفان خان، محمد علی اور کامران غلام شامل ہیں۔

کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، عمیر بن یوسف، شاہنواز دھانی، طیب طاہر اور عمر امین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!