پاکستان شاہینز کے دورہ آسٹریلیا کے لیے روانگی میں تبدیلی

پاکستان شاہینز کے دورہ آسٹریلیا کے لیے روانگی میں تبدیلی

پاکستان شاہینز اب ہفتے کی علی الصبح (2.45am) آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی۔

ٹیم براستہ دبئی برسبین پہنچے گی جہاں سے وہ ڈارون روانہ ہوگی۔

دورہ آسٹریلیا میں بنگلہ دیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان شاہینز کے کپتان صاحبزادہ فرحان جمعہ کی دوپہر تین بجے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں گے۔

کیمرہ مین اور ڈی ایس این جی کی اجازت نہیں ہوگی۔ پی سی بی لائیو اسٹریمنگ کا لنک شیئر کرے گا۔

صاحبزادہ فرحان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

دو چار روزہ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں ایک تبدیلی۔

فاسٹ بولر حنین شاہ انجری کے باعث دورہ آسٹریلیا سے باہر۔

قاسم اکرم، حنین شاہ کی جگہ ٹیم میں شامل۔

پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر ڈارون جائیں گے۔ وہ 29 جولائی کو بنگلہ دیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے بعد اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان واپس آجائیں گے

یہاں انہیں بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہے۔

پاکستان شاہینز کا اسکواڈ: صاحبزادہ فرحان(کپتان) – حسیب اللہ ، قاسم اکرم، محمد عرفان خان ، محمد علی، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، عمیر بن یوسف، شاہنواز دھانی، طیب طاہر اور عمر امین

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!