چنارفیسٹیول سائیکل ریس ؛ خیبر پختونخوا کے "ثناءاللہ” نے جیت لی

چنارفیسٹیول‘سائیکل ریس خیبر پختونخوا کے ثناءاللہ نے جیت لی.

پشاور(سپورٹس رپورٹر) خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور ایبٹ آباد ریجنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی چنار فیسٹیول سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا

جس میں خیبر پختونخوا کے سائیکلسٹ ثناءاللہ نے ایک گھنٹہ 32 منٹ میں مقررہ فاصلہ طے کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی ‘

مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان اورچیئرمین کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور آرگنائزنگ سیکرٹری نثار احمد تھے

جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے ‘ریس میں سوات‘ مردان‘ ہزارہ پشاور اسلام آباد، ایس ایس جی سی اور بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی کے 35 سائیکل سواروں نے شرکت کی‘

ایبٹ آباد سے نتھیا گلی 33 کلومیٹر کی ریس میں 6 کیش انعامات ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کی گئیں‘ خیبر پختونخوا کے سائیکلسٹ ثناء اللہ نے 1 گھنٹہ 32 منٹ میں ریس مکمل کر کے پہلی ؛ اسلام آباد کے نثار علی نے 1 گھنٹہ 33 منٹ وقت کیساتھ دوسری؛

بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی کے شبیر حسین نے ایک گھنٹہ 35 منٹ کے ساتھ تیسری‘صدیق اللہ نے چوتھی‘ عدنان نے پانچویں اور عمران نے چھٹی پوزیشن حاصل کی‘

ججز اور ٹیکنیکل آفیشلز میں ایبٹ آباد کے ناصر محمود، مراد علی، سرمد شباب اور اویس خان نے فرائض سر انجام دیئے۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!