12ویں انٹر کالجز سپورٹس،فرنٹئیر کالج نے پہلی اور بینظیر یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

12ویں انٹر کالجز سپورٹس،فرنٹئیر کالج نے پہلی اور بینظیر یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

پشاور ( سپورٹس رپورٹر) 12ویں انٹر کالجز سپورٹس ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پرفرنٹئیر کالج برائے خواتین نے17 پوائنٹس کیساتھ پہلی،شہید بینظیر بھٹو ومن یونیورسٹی نے 15 پوائنٹس کیساتھ دوسری جبکہ سٹی گلبہار گرلز کالج 10 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی،

اس سلسلے میں گزشتہ روز شہید بینظیر بھٹو ومن یونیورسٹی میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلی کے مشیر برائے کھیل سید فخر جہان تھے

ان کے ہمراہ وائس چانسلر شہید بینظیر بھٹووومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صفیہ، سٹی گرلز کالج گلبہار کی پرنسپل پروفیسر رابعہ سکندر،زریاب کالج کی پرنسپل پروفیسر مس نہایت،

پرنسپل یکہ غونڈ ضلع مہمند پروفیسر علیہ مصطفی، سپورٹس ڈائریکٹرز نجمہ قاضی،گل صنوبر ،سلمہ فیض،ڈائریکٹر سپورٹس بینظیر یونیورسٹی ماریہ ثمین سمیت مختلف کالجز کے طالبات اور کھلاڑی موجود تھے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سید فخر جہان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے فراہم کرنے اور اپنی حلال رزق کمانے کے لئے بلا سود قرضے دینے کا فیصلہ کیا ہے

جس کے تحت دس لاکھ سے ایک کروڑ تک قرضہ دیا جائے گا جس کے لئے چار ارب روپے مختص کئے گئے ہیں خواتین بھی اس پروگرام سے مستفید ہوسکتی ہے،

ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے میدان میں خواتین کو مردوں کے برابر سہولیات فراہم کرنا اور فیمل سپورٹس کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس ہمیں زندگی کے بنیادی اصول سیکھاتی ہے

اس لئے کھیل کود میں بڑ چڑ کر شرکت کیا کریں ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے اوراب دوبارہ کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کے لیجنڈز کو تلاش کرنے کے لئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جائے گا اخر میں انہوں نے پہلی پوزیشن والے کو بیس ہزار،دوسری کو دس ہزار اور تیسری کو پانچ ہزار روپے انعام کا اعلان کیا

قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صفیہ نے مہمانان کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی میں مختلف کالجز اور دیگر یونیورسٹیوںکی طالبات سپورٹس کے سہولیات سے استفادہ حاصل کرتی ہے

اور اکثر خواتین کے کھیلوں کے مقابلے اسی یونیورسٹی میں منعقد ہوتے ہیں جو کہ قابل تعریف ہے ،مقابلوں کے تفصیلات کے مطابق نیٹ بال کے ایونٹ میں شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی نے گولڈ،سٹی گلبہار گرلز کالج پشاور نے سلور جبکہ فرنٹیئر کالج نے براونز میڈل اپنے نام کرلی،

اسی طرح بیڈمنٹن میں فرنٹیئر کالج نے پہلی،باچا خان گرلز کالج نے دوسری جبکہ تیسری پوزیشن بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی نے حاصل کرلی،

ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں فرنٹیئر کالج نے پہلی،باچا خان گرلز کالج نے دوسری جبکہ سٹی گرلز کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی، سائکلنگ میں ڈسٹرکٹ سٹی کالج نے گولڈ،سٹی گلبہار کالج نے سلور جبکہ شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی نے براونز میڈل جیت لی،

باسکٹ بال سٹی گلبہار گرلز کالج نے گولڈ،شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی نے سلور اور فرنٹیئر کالج نے براونز میڈل اپنے نام کرلئے،والی کے ایونٹ میں فرانٹیئر کالج پہلی،بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی نے دوسری جبکہ باچا خان گرلز ڈگری کالج نے تیسری پوزیشن جیت لی

اتھلیٹکس میں سٹی کالج گلبہار نے گولڈ،فرنٹیئر کالج نے سلور جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلشن رحمان نے براونز میڈل حاصل کرلی تاہم سٹی گرلز کالج گلبہار کی مہکان یوسف بہترین اتھلیٹس قرار پائی ۔

تعارف: News Editor