انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے

 انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ جیمز اینڈرسن کے ٹیسٹ کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا۔

جیمز اینڈرس نے اپنے آخری ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔ جس میں دوسری اننگز کی 32 رنز کے عوض 3 وکٹ شامل ہیں۔

41 سالہ جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کی طرف سے ٹیسٹ کیریئر میں 704 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلش فاسٹ باؤلر نے 188 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کی۔

جیمز اینڈرسن کی بہترین باؤلنگ 42 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کرنا تھی۔ انہوں نے یہ پرفارمنس ویسٹ انڈیز کے خلاف 2017 میں لارڈز کے میدان میں دی۔

انگلش فاسٹ باؤلر نے ٹیسٹ کرکٹ کی اننگز میں 32 مرتبہ 5 یا اُس سے زائد وکٹ اپنے نام کیں جبکہ میچ میں 10 یا اُس سے زائد وکٹوں کا کارنامہ 3 مرتبہ اپنے نام کیا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!