عالمی نمبر 3 اسپین کے 21 سالہ کارلوس الکاراز نے عالمی نمبر 2 سربیا کے جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔
وہی ٹورنامنٹ وہی حریف اور وہی نتیجہ سامنے آگیا۔ کارلوس الکاراز ومبلڈن ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب ہو گئے اور لگاتار دوسری بار چیمپئن بن گئے۔
فائنل میں پھر نوواک جوکووچ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہسپانوی کھلاڑی نےاسٹریٹ سیٹ میں میدان مار لیا۔ دوہزار تئیس کے فائنل میں بھی الکاراز نے ہی جوکووچ کو ہرایا تھا۔
کارلوس الکاراز اپنے کیریئر کا چوتھا گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے نواک جوکووچ کو 2-6 ، 2-6 اور 6-7 سے ہرا کر اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا۔
سیمی فائنل مقابلوں میں کارلوس الکاریز نے میدواڈیو جبکہ نواک جوکووچ نے اطالوی ٹینس اسٹار لارینزو موریٹی کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرایا تھا۔
واضح رہے رواں برس ومبلڈن مینز سنگلز فائنل کی ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 27 لاکھ 75 ہزار 970 پاکستانی روپے تھی۔ منتظمین کی جانب سے فائنل کے فاتح کے لیے 265 کروڑ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔