خیبر پختون خوا انٹر اکیڈمی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر

 

انٹر اکیڈمی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر

ڈائریکٹوریٹ جنرل اف سپورٹس خیبر پختون خوا انٹر اکیڈمی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 2024 اختتام پذیر ہو گیا ,

انڈر 17 میں حمد اللہ اور انڈر 15 میں عماد اللہ نے گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ فائنل میں انڈر 17 میں قاری عمر اورانڈر 15 میں مو مہیمن کو شکست ہو گئی ۔

انڈر 18 میں قاری عمر نے سلور جبکہ عبدالحسیب خان ریان خان نے براونز میڈل حاصل کیا ،انڈر 15 میں مہیمن نے سلور ہلال افریدی اور طلحہ نے براونز میڈل حاصل کیا۔

فائنل میں مہمان خصوصی مراد علی انٹرنیشنل کھلاڈی اور امجد خان سیکرٹری جنرل خیبر پختون خواہ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے۔

اس موقع پر حیات اللہ کوچ ارگناٸزنگ سیکرٹری ٹورنامنٹ اور ملک فراز کوچ ، ڈاکڑ مسعود، عثمان شاہ بھی موجود تھے،

تعارف: News Editor