محمد حارث پاکستان شاہینز وائٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر

محمد حارث پاکستان شاہینز وائٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر کردیے گئے۔

ٹیم ڈارون میں دو ون ڈے میچز کے علاوہ ٹاپ اینڈ نامی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلے گی-

لاہور 15 جولائی 2024: محمد حارث کو ڈارون میں ہونے والے محدود اوورز کے میچوں کے لیے پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان شاہینز 4 سے 18 اگست تک ہونے والے اس دورے میں پچاس اوورز کے دو میچوں کے علاوہ نو ٹیموں کی ٹاپ اینڈ نامی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی۔

محمد حارث نے آخری مرتبہ کولمبو میں منعقدہ اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 میں پاکستان شاہینز کی کپتانی کی تھی جس کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 128 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔

پاکستان شاہینز پہلے ہی سے ڈارون میں موجود ہے جہاں اسے بنگلہ دیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچ کھیلنے ہیں جو 19 سے 22 جولائی تک اور 26 سے 29 جولائی تک کھیلے جائیں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان شاہینز 50 اوور کے میچ ناردن ٹیریٹری (این ٹی) اور بنگلہ دیش اے کے خلاف بالترتیب 4 اور6 اگست کو کھیلے گی۔

پاکستان شاہینز 9 اگست سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں شریک دیگر ٹیمیں اے سی ٹی کومیٹس۔ بنگلہ دیش اے ۔ میلبرن رینیگیڈز۔ میلبرن اسٹارز ۔ پرتھ اسکارچرز – ناردرن ٹیریٹری سٹرائک – ایڈیلیڈ سٹرائکرز اور تسمانیہ ہیں۔

پاکستان شاہینز مسلسل دوسرے سال ڈارون میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کرے گی۔ پچھلے سال اسے فائنل میں این ٹی اسٹرائیک نے 46 رنز سے ہرایا تھا جبکہ پاکستان شاہینز نے ون ڈے میچز میں پاپوا نیوگنی کو224 رنز سے اور ناردن اسٹرائیک کو 84 رنز سے ہرایا تھا۔

وائٹ بال کے میچز کے لیے ریڈ بال سائیڈ سے سات تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عبد الفصیح ، عرفات منہاس، عارف یعقوب، جہانداد خان ، محمد حارث، محمد عمران جونیئر اور عثمان خان کو ٹیم میں کامران غلام ، خرم شہزاد ، مہران ممتاز، محمد علی، مبصرخان ۔ طیب طاہر اور عمر امین کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ محمد حارث ( کپتان ) عبدالفصیح ، عرفات منہاس، عارف یعقوب، فیصل اکرم،
حسیب اللہ ( وکٹ کیپر ) ، محمد عرفان خان، جہانداد خان، کاشف علی، محمد حریرہ ، محمد عمران جونیئر، عمیربن یوسف، صاحبزادہ فرحان، شاہنواز دھانی اور عثمان خان۔

پلیئر سپورٹ اسٹاف ۔ عبدالرحمن ( ہیڈ کوچ ) ، محمد مسرور ( اسسٹنٹ کوچ / منیجر) ۔ محمد اسد (فزیو تھراپسٹ)، عمران اللہ (ٹرینر) اور عثمان ہاشمی (انالسٹ )۔

وائٹ بال میچوں کا شیڈول۔

4 اگست – 50 اوورز کا میچ بمقابلہ ناردن ٹیریٹری ( این ٹی ) ۔

6 اگست – 50 اوورز کا میچ بمقابلہ بنگلہ دیش اے۔

10 اگست۔ بمقابلہ پرتھ اسکارچرز۔ ( ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز )۔

11 اگست۔ بمقابلہ میلبرن اسٹارز ( ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز ) ۔

13 اگست۔ تسمانیہ ( ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز ) ۔

15اگست۔ میلبرن رینیگیڈز ( ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز )۔

16اگست۔ بمقابلہ بنگلہ دیش اے ( ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز )

17اگست۔ اے سی ٹی کومیٹس ( ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز ) ۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!