قومی ویمنز کرکٹ ٹیم "ٹی 20 ایشیا کپ” میں شرکت کے لئے سری لنکا پہنچ گئی

15 رکنی قومی ویمنز ٹیم ٹی 20 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے سری لنکا پہنچ گئی۔

8 ٹیموں کا ایونٹ 19 تا 28 جولائی دمبولا میں کھیلا جائے گا، ندا ڈار کی قیادت میں قومی ٹیم کراچی سے دبئی کے راستے کولمبو سے دمبولا پہنچی، گروپ اے میں قومی ویمن ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جولائی کو روایتی حریف اور دفاعی چیمپئن بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

قومی سکواڈ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، ڈائنا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرا امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ وہاب اور طوبہ حسن شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیپال اور متحدہ عرب امارات جبکہ گروپ بی بنگلا دیش، ملائشیا، تھائی لینڈ اور میزبان سری لنکا پر مشتمل ہے، فائنل 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!