ویمنز ٹی20 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 میں شرکت کے لیے 15 رکنی قومی ویمنز ٹیم آج سری لنکا روانہ ہوگی۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم غیر ملکی پرواز سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے کراچی سے براستہ دبئی کولمبو کے لیے روانہ ہوگی۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ دمبولا میں روایتی حریف بھارت کے خلاف 19 جولائی کو کھیلے گی۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اسکواڈ:
ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثنا ، گل فیروزہ ، ارم جاوید، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، عروب شاہ، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن
محمد وسیم ہیڈ کوچ، سابق ٹیسٹ باؤلرز عبدالرحمان اور جنید خان بالترتیب اسپن بولنگ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ، حنا منور منیجر، حنیف ملک فیلڈنگ کوچ، رابعہ صدیق فزیو اور ولید احمد انالسٹ کی ذمہ داری ادا کریں گے۔
ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کو 2گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیپال اور متحدہ عرب امارات جبکہ گروپ بی میں بنگلا دیش، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور میزبان سری لنکا شامل ہے۔