پاکستان 2025ء میں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کریگا
ساؤتھ ایشین اولمپک کونسل کے رکن ممالک نے فروری 2025ء کے اوائل میں پاکستان میں 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کی منظوری دیدی ہے۔
گیمز یکم یا 2 فروری 2025ء کے آس پاس شروع ہونے کی توقع ہے اسلام آباد اور لاہور بنیادی طور پر ایونٹس کی میزبانی کریں گے۔ لاہور 18 ایونٹس کی میزبانی کریگا
جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی نو میچز کھیلے جائیں گے۔فیصل آباد ہینڈ بال مقابلے کی میزبانی کریگا۔ لاہور میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے دفتر میں آج ایک اہم میٹنگ ہے
جہاں این او سی اور وفاقی حکومت کے حکام گیمز کی تاریخوں کو حتمی شکل دینے سے قبل مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
لاہور تیر اندازی، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، باکسنگ، فینسنگ، فٹ بال، گالف، ہاکی، جوڈو، کبڈی، کراٹے، رگبی،شوٹنگ،تیراکی، تائیکوانڈو، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ اور کرکٹ کے مقابلوں کی میزبانی کیلئے تیار ہے
۔اسلام آباد اتھلیٹکس، روئنگ، سکواش، ٹیبل ٹینس، ٹینس، والی بال، بلیئرڈ، سنوکر اور ٹرائیتھلون کی میزبانی کریگا۔
حکومت نے علاقائی تعلقات اور ملک کی بین الاقوامی ساکھ کیلئے ایونٹ کی اہمیت دونوں کو مدنظر رکھتے ہوئے گیمز کے 14ویں ایڈیشن کی میزبانی کے مضمرات کے حوالے سے دفتر خارجہ سے مشاورت کی ہے۔