پنجاب میں نئے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جا رہے ہیں، پرویز اقبال

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں اہم اجلاس

ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی سپورٹس افسران کو

مکمل تعمیر ہونیوالے سپورٹس کمپلیکس کو فوری فنکشنل کرنے کی ہدایت

پنجاب میں جن سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے

وہاں فوری سپورٹس سرگرمیاں شروع کی جائیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب

پنجاب کے جن علاقوں میں سپورٹس سہولیات نہیں وہاں

نئے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جارہے ہیں،

پرویز اقبال

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت پنجاب میں مکمل تعمیر ہونیوالے سپورٹس کمپلیکسز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے،

سوموار کے روزنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے سپورٹس افسران کو مکمل تعمیر ہونیوالے سپورٹس کمپلیکس کو فوری فنکشنل کرنے کی ہدایت ہے،

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرپلاننگ طارق خانزادہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرمبشرشاہین،ایڈمنسٹریٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم صوفی عبدالستارمعصومی،پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران،

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرلاہور تنویرعباس شاہ، چنیوٹ، ننکانہ صاحب،شیخوپورہ، جھنگ،فیصل آباد، خانیوال، ملتان ودیگر شہروں کے افسران آن لائن شریک تھے،

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب میں جن سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے وہاں فوری سپورٹس سرگرمیاں شروع کی جائیں،

پنجاب کے جن علاقوں میں سپورٹس سہولیات نہیں وہاں نئے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جارہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت سپورٹس بورڈ پنجاب حال ہی میں پنک گیمز اور سمر سپورٹس گیمز کا کامیابی سے انعقاد کرچکا ہے

اوراب 40روزہ سمرسپورٹس کیمپس پورے پنجاب میں جاری ہیں، صوبائی دارلحکومت لاہور میں 12جبکہ باقی تمام ڈویژن میں 6،6گیمز کے سمر سپورٹس کیمپس لگائے گئے ہیں۔

تعارف: News Editor