نیوزی لینڈ نے سہ فریقی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا۔
کرکٹ نیوزی لینڈ نے اپنے سیزن کے شیڈول میں پاکستان میں فروری 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے اور اس سے پہلے اسی ماہ سہ فریقی سیریز کھیلنے کی تصدیق کر دی ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال وائٹ بال سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں 16 مارچ سے 5 اپریل 2025 کے درمیان 5 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ انٹرنیشنلز میچز کھیلے گی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 16 مارچ کو کرائسٹ چرچ، دوسرا 18 مارچ کو ڈنیڈن تیسرا 21 مارچ کو آکلینڈ، چوتھا 23 مارچ کو تاورانگا اور 5واں 26 مارچ کو ویلنگٹن میں ہوگا۔
ون ڈے سیریز کے میچز نیپیئر، ہملٹن اور تاورانگا میں بالترتیب 29 مارچ، 2 اپریل اور 5 اپریل کو ہوں گے۔