سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ کی ایک مرتبہ پھر چیمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق دیئے گئے
بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان میں نام نہاد سکیورٹی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 پر تشویش کا اظہار کیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وائرل پرانی ویڈیو میں ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ پاکستان کے بغیر بھی زندہ رہ سکتی ہے، اگر تم لوگ ہندوستانی کرکٹ کے بغیر زندہ رہ سکتے ہو تو کرلو، ہمارے کھلاڑی پاکستان میں محفوظ نہیں تو ٹیم نہیں بھیجیں گے۔
میزبان نے ہربھجن سے سوال کیا کہ اگر سکیورٹی صورتحال بہتر نہیں ہوتی ہے تو کیا ہندوستان اپنے کھلاڑیوں کو بھیجے گا؟۔ جس پر انکا کہنا تھا کہ 8 ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ بھارت کے بغیر کروا سکتا ہے تو کروالے۔
قبل ازیں سال 2023 میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کیلئے پاکستان نے بھارت کا رخ کیا تھا جبکہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی بورڈ نے اپنی آمد سے متعلق تاحال آگاہ نہیں کیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا خبریں پھیلارہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی اور ایونٹ کو نیوٹرل وینیو یا ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا۔