بھارت کا سری لنکا کے ساتھ ٹی20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان

بھارت نے سری لنکا کے ساتھ ٹی20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا،

بھارتی ٹیم کے نئے کپتان سوریا کمار یادیو ہوں گے جبکہ نائب کپتان شبمن گل کو مقرر کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے جولائی اور اگست کے دوران سری لنکا میں کھیلے جانے والی 3 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس کے لیے سوریا کمار یادیو کو ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی مردوں کی ٹی20 بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہندوستانی بلے باز سوریہ کمار یادو کو سری لنکا سیریز سے قبل کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

مڈل آرڈر بلے باز سوریا کمار یادیو نے ابھی تک 68 ٹی20 کھیلے ہیں، انہوں نے اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں گزشتہ سال آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچز میں ٹیم کی قیادت بھی کی، لیکن اب انہیں مختصر ترین فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کی ذمہ اری سونپ دی گئی ہے۔

بھارتی اسکواڈ میں کئی ٹی20 ورلڈ کپ ستارے جیسے ہاردک پانڈیا، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج اور اکشر پٹیل شامل ہیں، جبکہ جسپریت بمراہ کو اس دورہ سری لنکا میں آرام دیا گیا ہے۔

واضح رہے روہت شرما اور ویرات کوہلی صرف ایک روزہ کرکٹ کھیلیں گے، جبکہ دورہ سری لنکا گوتم گمبھیر کے لیے بھی ٹیم کے نئے کوچ کے طور پر ڈیبیو اسائنمنٹ ہوگا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!