پیرس اولمپکس 2024 میں اسرائیل کی شرکت کیخلاف فرانس میں احتجاج

پیرس اولمپکس 2024 میں اسرائیل کی شرکت کیخلاف فرانس میں احتجاج۔

پیرس(نمائندہ احسان اللہ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پیرس اولمپکس 2024 میں اسرائیل کی شرکت کےخلاف فرانس میں احتجاج کیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے پیرس اولمپکس ہیڈکوارٹرز کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اولمپکس گیمز میں اسرائیلی ٹیموں کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ  نسل کشی کرنے والے ملک کی ٹیموں کا اولمپکس گیمز میں خیرمقدم نہیں کرسکتے، غزہ میں روز ہونےوالی ہلاکتیں نسل پرستی اور  اسلاموفوبیا ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ  پر سب جاگ گئے،

غزہ کےلوگ مسلمان ہیں تو سب غیر جانبدار  بنے ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے پیرس اولمپکس میں شرکت کے لیے 88 ایتھلٹس پر مشتمل دستہ بھیجا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے پیرس اولمپکس میں شرکت کیلئے 88 ایتھلٹس پر مشتمل دستہ بھیجا جا رہا ہے۔

تعارف: News Editor